شہباز گِل نے ضمانت بعد از گرفتاری درخواست دائر کردی

0

پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سیشن عدالت میں دائر کر دی۔

شہباز گِل نے ضمانت بعد از گرفتاری کی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کیلئے جھوٹا مقدمہ درج کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تفتیش میں پولیس شہباز گِل پر الزامات ثابت نہیں کرسکی ہے، سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

شہباز گِل نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ضمانت بعد از گرفتاری کی یہ درخواست منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ 9 اگست کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہباز گِل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔

__________________________________________________________________

شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.