تحریک لبیک پاکستان نے مسجد رحمت العالمین کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

0

تحریک لبیک پاکستان نے مسجد رحمت العالمین کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

 تحریک لبیک پاکستان نے مسجد رحمت العالمین کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔  تحریک

محمود اعوان نے اپنے  بیان میں کہا کہ حکومت نے فرانسسی سفیر کی ملک بدری کی قرار داد قومی

اسمبلی میں پیش کر دی ہے، لہٰذا حکومت کے ساتھ معاہدےکے تحت مسجد رحمت اللعالمین کے

باہر دھرنا ختم کر دیا جائے۔ رہنما  تحریک لبیک پاکستان محمود اعوان نے کہا کہ تمام کارکن دونوں

طرف سےسڑکیں خالی کردیں۔

پولیس کی جانب سے تحریک لبیک کے کارکنان پر فائرنگ کرنے اور مذہبی جماعت کے متعدد
مظاہرین کے یتیم خانہ چوک میں شہید ہو جانے کے بعد ملک بھر سے سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے
حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔
جس کے بعد معاملات کو قابو کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو
بھی پیش کی گئی۔ قرارداد کے اہم نکات یہ تھے کہ یہ ایوان فرانسیسی میگزین کی جانب
سےنبیﷺکی شان میں گستاخی کی مذمت کرتاہے۔
فرانسیسی صدر کی گستاخی کرنیوالے عناصر کی حوصلہ افزائی افسوسناک ہے، قرارداد فرانسیسی سفیر
کو ملک بدر کرنے کے مسئلے پر بحث کی جائے۔ یورپی ممالک بالخصوص فرانس کو معاملے کی
سنگینی سے آگاہ کیا جائے۔ تمام مسلم ممالک سے معاملے پر سیر حاصل بات کی جائے۔ اس مسئلے کو
اجتماعی طور پر بین الاقوامی فورمزپر اٹھایا جائے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت
پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا، جس میں حکومت ‏اور اتحادی جماعتوں کے اراکین شریک ہوئے، پارلیمانی
پارٹی کے اجلاس میں فرانسیسی سفیر کو ‏ملک بدر کرنے کی قرار داد کا متن پیش کیا گیا اور قرار داد
کا متن تمام ارکان کےسامنے پڑھ کر سنایا ‏گیا ۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی سفیر ملک بدر کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے رائے مانگی
گئیں ہے ، فرانسیسی سفیر کو کیوں نہ ملک بدر کیاجائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.