چوہدری شجاعت نے مونس الٰہی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا

0

اسلام آباد(اردوخبریں نیوزڈیسک ) چوہدری شجاعت حسین کی زیر قیادت مسلم لیگ ق نے چوہدری مونس الٰہی کو قومی اسمبل میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور اب ارکان کی اکثریت کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیے جانے پر وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ پارلیمانی پارٹی کے سربراہ بن گئے ہیں۔

 وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انوسٹمنٹ اور خصوصی اقدامات چوہدری سالک حسین نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی کہ مونس الٰہی ایوان میں بیٹھ کر کسی کی حمایت کے معاملے میں ارکان کو ڈکٹیشن دے سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے ارکان کو پارٹی کے سربراہ کی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.