حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مزاکرات ، شیخ رشید کی پریس کانفرنس

0

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مزاکرات ، شیخ رشید کی پریس کانفرنس

زیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ آٹھ گھنٹے تک بات چیت کی گئ ہے۔ جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ مزاکرات میں یہ طے پایا ہے کہ  تحریک لبیک پاکستان کے خلاف مقدمات واپس لیے جایں گے۔ جبکہ فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں لے کر جایا جایے گا۔ حافظ سعد رضوی کی رہائی کے حوالے سے کام جاری ہے۔
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں سے شیڈول فور کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی ہے۔ جس پر اجلاس 25 اکتوبر کو ہو گا۔ گزشتہ ساری رات مزاکرات میں گزری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ کنٹینرز سڑکوں سے فوری ہٹا دیں جبکہ انتظامیہ بے شک جی ٹی روڈ پر کنٹینرز لگے رہنے دے۔

شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ  تحریک لبیک پاکستان کا پنجاب میں تیسرا بڑا ووٹ بینک ہے۔ مذہبی جماعتوں کے ساتھ ٹکرائو کسی صورت نہیں ہونا چاہیئے۔ بطور سیاسی کارکن تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔ حکومت کا کام جوڈو کراٹے نہیں لچک رکھنا ہوتا ہے۔ ریاست کا کام ڈنڈا چلانا نہیں صلح کا راستہ اختیار کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے۔لیکن مجبوری میں مذاکراتی کمیٹی کا حصہ بننا پڑا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میری ہمدردیاں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ عمران خان کے ساتھ آیا تھا اور انہی کے ساتھ جائوں گا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے، جام کمال کی تردید

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.