PMLF Leader Sardar Abdul Rahim Exclusive Interview, , Lyari Ps 107.108, Urdu Khabrain

0

پاکستان کا نام روشن کرنے والے لیاری کو حکمرانوں نے تباہ کردیا, سردار عبدالرحیم

لیاری میں( پی ایس 107 اور پی ایس108 ) لیاری ٹاؤن ن کے صدر سر سید خرم شاہ شاہ کی جانب سے سے افطار ڈنر سے سے جنرل سیکرٹری سندھ پاکستان فنکشنل لیگ سردار عبدالرحیم ارشد شر بلوچ لیاری ٹاؤن کے صدر سر سید خرم شاہ افطار ڈنر سے  سے خطاب کر رہے ہیں

کراچی (نماٸندہ خصوصی) دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے لیاری کو حکمرانوں نے تباہ و برباد کردیا ہے،لیاری کا پانی چرا کر دوسرے علاقوں کو دیا گیا،لیاری کی تقدیر بدلنے کےلیے فنکشنل لیگ میدان عمل میں ہے،جو جذبات لیاری کے ہیں وہ ہی جذبات شہید سورھیہ بادشاہ کے تھے،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے لیاری میں فنکشنل لیگ پی ایس 107 اور پی ایس108 لیاری ٹاؤن کے صدر سید خرم شاہ جانب سے افطار ڈنر کے موقع پر عوامی اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ لیاری کی عوام سے ھمیشہ زیادتیاں کی گئی ہیں، صحت، پانی، تعلیم سمیت بنیادی سہولیات سے محروم لیاری کی عوام سے اسپورٹس بھی چھین لیا گیا، لیاری سے انٹرنیشنل کھلاڑی پیدا ہونا بند ہوگئے،ہم کھیل کے میدان سجائے گے،لیاری کے نوجوانوں کو تعلیم دینے کے بجاٸے ان کے ہاتھ میں اسلحہ تھما دیا گیا۔ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد بلوچ نے کہا کہ اب لیاری کے عوام پر کوئی ظلم نہیں ہوگا، کیونکہ لیاری کی عوام کے سروں پر اب پیر صاحب پاگارا کا ہاتھ ہے،لیاری کے نام پر آنے والے اربوں روپے پیٹوں اور جیبوں میں چلے گئے،لیاری کی کوئی سڑک سلامت نہیں ہے،آج بھی لیاری کی مائیں برتن ہاتھ میں لیے پانی کی تلاش میں ہیں، لیاری جنرل اسپتال میں دوائیاں، ڈاکٹرز نہیں،ان تمام مسائل کے حل کے لیے ہم پیر صاحب پاگارہ، یونس سائیں کا پیغام لیکر آئے ہیں عوام فنکشنل لیگ کا ساتھ دے اور ہمیں بھی ایک بار آزمانے کا موقعہ ضرور دے، فنکشنل لیگ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے نائب،لیاری ٹائون کے صدر سید خرم شاہ نے کہا کہ ہم متحد لیاری مظبوط کراچی کا نعرہ لیکر آئے ہیں،قدیم لیاری کو تعلیم اور روشنیوں کا مرکز بنائیں گے،لیاری کے ہر بچے کے ہاتھ میں کتاب،بیٹ بال ،فٹ بال ہوگا،لیاری کے باسیوں کو ہماری قیادت پر اعتماد کرنا ہوگا،جلسے میں جاوید میمن ضلع صدر زکریا حسین ، نعیم سجاد ، افتخار احمد ، طارق فرید سلاوٹ ، شاھد اقبال ، اکبر بلوچ، سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.