چوہدری نثار کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف کیوں نہ اٹھانے دیا

0

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کا حلف لینے سے انکار نہیں کیا، اس معاملے میں 3 درخواستیں راولپنڈی بینچ اور 2 درخواستیں لاہورہائیکورٹ میں دائر ہیں

انہوں نے بتایا کہ چوہدری نثار سے دو دن کا وقت مانگا ہے تاکہ چیک کرسکیں کسی عدالت میں سٹے تو نہیں؟ کہیں ایسانہ ہوکہ سٹے کے دوران حلف لےکرتوہین عدالت کے مرتکب ہوں۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا کہنا تھاکہ قانونی رائے لے کر چوہدری نثارکاحلف لیں گے۔واضح رہے کہ چوہدری نثار تقریباً 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تاہم سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.