فرانس کے صدر میکرون کو فرانسیسی شہری نے تھپڑ ماردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون ملک کے جنوب مشرقی علاقے کے دورے پر تھے جہاں انہیں ایک شخص نے اس وقت تھپڑ جڑدیا جب وہ میڈیا سے بات چیت کرنے کے لیے آتے ہوئے عوام سے ہاتھ ملانے کے لئے آگے بڑھ رہے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو تھپڑ مارنے والا شخص فرانس کا ہی شہری ہے ، سیکیورٹی اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والے شخص کو حراست میں لے لیا تاہم شہری کی جانب سے میکرون کو تھپڑ مارے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔