وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب

0

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب، وزراء وزیر اعظم ہاوس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان رات 9 بجے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے وفاقی وزراء کی وزیر اعظم ہاوس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
شیریں مزاری، شفقت محمود، شوکت ترین، مراد سعید وزیر اعظم ہاوس پہنچ چکے، جبکہ دیگر وزراء کی آمد کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں تاحال ووٹنگ نہیں ہو سکی۔ اجلاس کو رات ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اردو کےخبریں مطابق اپوزیشن ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹنگ کرانے سے انکار کردیا۔

__________________________________________________________________

وزیراعظم آرٹیکل 63 اے پر بالکل صحیح مئوقف رکھتے ہیں،چودھری شجاعت

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.