کیلی فورنیا میں فائرنگ کا تشویش ناک واقعہ، متعدد افراد ہلاک

0

کیلی فورنیا میں فائرنگ کا تشویش ناک واقعہ، متعدد افراد ہلاک

کیلی فورنیا میں فائرنگ کا تشویش ناک واقعہ، متعدد افراد ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق امریکا ریاست کیلی فورنیا کے شہر سانٹا کلارا میں فائرنگ کا تشویش ناک واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سانٹا کلارا شہر کے مرکزی ائیرپورٹ کے قریبی علاقے میں واقع ریلوے گودام میں حملہ آور نے صبح سویرے مزدوروں پر فائرنگ کر دی۔

صبح سویرے مزدوروں کی یونین کا اجلاس جاری تھا جس میں مزدوروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ عین اسی وقت حملہ آور نے وہاں پہنچ کر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بعد ازاں سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے، جبکہ امدادی کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ حملہ آور کی ہلاکت کے باوجود سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

_____________________________________________________________

اسلام آباد میں 13 ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والے سٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی پارک کی بنیاد رکھ دی گئی

لیگی ایم پی اے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں سے گرکر زخمی ہوگئے

نوازشریف اور مریم کو جوابدہ نہیں، شہبازشریف جو کہیں گے وہ ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے، بلاول بھٹو

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.