وزیراعلیٰ سندھ بجٹ پیش کر رہے ہیں

0

وزیراعلیٰ سندھ بجٹ پیش کر رہے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آئندہ مالی سال 22-2021 کا 14 کھرب روپے سے زیادہ مالیت کا بجٹ پیش کر رہے ہیں۔ 

ایوان میں بجٹ تقریر کے دوران وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ہماری کامیابیوں کی تعمیر ہماری پالیسیوں کا تسلسل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صحت کے شعبہ کی توسیع و پھیلاؤ کے لیے ایک مفصل لائحہ عمل پر کام کیا۔

انھوں نے بتایا کہ اگلے مالی سال میں ہم درج ذیل کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • بالخصوص وبا سے نمٹنے کے لیے 24.72 بلین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

  • صحت کے شعبہ میں مختلف سطح کی 964 اسامیاں تخلیق کی جائیں گی۔

  • ادویات کی خریداری کے لیے 18.32 بلین تجویز کیے گئے ہیں۔

  • کوروناکے تناظر میں پی سی آر اور پی پی ای کی کٹس کی خریداری کیلئے 2بلین روپے رکھے گئے ہیں، جس کا مجموعی تخمینہ 20.822 بلین روپے ہے۔

  • سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال کراچی میں بائیو سیفٹی لیب III کا قیام کیا جائے گا۔

  • سندھ کے بڑے اسپتالوں میں آکسیجن جنریشن /میڈیکل گیس پلانٹ کی تنصیب و فراہمی کی جائے گی۔

  • سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی نمبر 5 کا قیام کیا جائے گا۔

  • ایکسیڈنٹ ایمرجنسی سینٹرز کو قائم کیا جائے گا، ایکسیڈنٹ ایمرجنسی سینٹرز کی دو اسکیمیں ہے، ایک موٹروے تھانہ بولا خان انٹر چینج اور دوسرا ہاکس بے کراچی میں بنایا جائے گا۔

  • سندھ ہیومن کیپٹل پراجیکٹس سندھ 1000 ڈیز پلس پروگرام ہے،  یہ پروگرام مستحکم ہیلتھ کیئر سروسز اور یونیورسل ہیلتھ کیئر کوریج پر مشتمل ہے اس کا مجموعی تخمینہ 400 ملین امریکی ڈالر ہے۔

  • اسٹیٹ آف دی آرٹ کی طرز کا مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر قائم کیا جائے گا، اس سینٹر کی لاگت کا مجموعی تخمینہ 4.789 بلین روپے ہے، یہ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر جائیکا کی گرانٹ کے تحت قائم کیاجائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنا شروع کیا تو اپوزیشن کی جانب سے شور مچایا جانے لگا، اسمبلی ہال میں سیٹیاں بجائی جانے لگیں، نعرے لگائے جانے لگے۔

اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث اسمبلی ہال مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا اور کان پڑی کوئی آواز نہیں سنائی دے رہی تھی۔

سندھ کا بجٹ پیش کرنے والے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے شور سے بچنے کے لیے کانوں پر ہیڈ فون لگا لیئے اور شور شرابے کے باوجود بجٹ تقریر جاری رکھی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن کے اس رویّے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا گیا۔

___________________________________________________

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، ہنگامہ آرائی

پنجاب میں کورونا ویکسین ختم، عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

مرتضی وہاب نے فواد چودھری کو لوٹائے اعظم قرار دے دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.