آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

0

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے صاحبزادے آریان خان کی درخواست ضمانت پر جج نے فیصلہ محفوظ کرلیا، لہٰذا وہ 20 اکتوبر تک جیل میں رہیں گے۔

ممبئی میں آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، دونوں طرف کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد جج وی وی پاٹل نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 20 اکتوبر کو سنانے کی کوشش کروں گا، اس مدت تک وہ جیل میں رہیں گے۔

اس سے قبل آریان خان کے وکیل امیت ڈیسائی نے دلائل مکمل کیے اور کہا کہ واٹس ایپ گفتگو ایکسٹرا جوڈیشل ہے، یہ بہت ہی کمزور ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس میں عدالت کے لیے دستیابی کی شرط پر ضمانت دینا ایک مناسب اقدام ہوگا، اس نوعیت کےمعاملے میں کسی لڑکے کی آزادی نہیں چھین سکتے۔

امیت دیسائی نے اپنی دلیل کا اختتام اس بات سے پر کیا کہ کئی چیزیں بعد میں دیکھی جائیں گی، ہم بریت نہیں ضمانت کے مرحلے میں ہیں اور آریان خان کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں۔

امیت ڈیسائی نے دوران سماعت بین الاقوامی منشیات فروشی کے الزام گھناؤنا قرار دیا اور کہا کہ کیا یہ لڑکا ایسا کرسکتا ہے؟ یہ کہتے ہیں ہم وزارت خارجہ سے رابطے میں ہیں، اچھا ہے، آپ اسے جاری رکھیے لیکن یہ الزام اپنی بنیاد میں گھناؤنا اور جھوٹا ہے۔

___________________________________________________

اُردو خبریں کی خبر پر سی بی سی کا نوٹس ، پنجاب کالونی میں  پانی کی لیکیج پر اُردو خبریں نے ویڈیو بنائی تھی

گوجرہ: موٹر وے پر اجتماعی زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.