پی ٹی آئی کے کئی ارکان قومی اسمبلی کے اسپیکر سےخفیہ رابطے

0

اسپیکر قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی  سامنے آگئی۔

 اسلام آباد( اردو خبریں نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات میں پی ٹی آئی کے کئی اراکین قومی اسمبلی کے   اسپیکر سے خفیہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، چھ ارکان نے استعفوں پر اپنے دستخط جعلی قرار دے دیے۔

اسمبلی سیکریٹریٹ ذرائع کے مطابق زبیدہ جلال، غلام بی بی بھروانہ، غلام محمد لالی نے ایوان کےحاضری رجسٹرمیں حاضری لگادی جبکہ نوازالہی، طالب نکئی نے اسپیکر کو چھٹی کی درخواست دےدی۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف نے تمام حقائق پی ٹی آئی وفد کے سامنے رکھ دیے اور واضح کردیا کہ آئین و قانون کے تحت ایک ساتھ استعفے قبول نہیں کیے جاسکتے۔

اسپیکر نے کہا کہ ہر رکن کو اکیلے تصدیق کےلیے آنا ہوگا، یقینی بنائیں گے کہ کسی پر استعفے کےلیے دباو نہ ہو۔

ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی آئی کو پارلیمان میں واپسی کی دعوت دے دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی جانب سے حاضری کی بنیاد پر تنخواہ لینے کا دعویٰ بھی کیا۔

اسپیکر کے انکشافات کے بعد اسد قیصر نے کہا کہ ’ہم اس بارے میں عمران خان سے بات کرکے آپ کو بتائیں گے‘۔

__________________________________________________________________

ادارے نے پوری قوم کے ساتھ کمٹمنٹ کی ہے کہ وہ غیر سیاسی رہیں گے، رانا ثناء

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.