رضوان، ملک کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن

0

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک صحت میں بہتری محسوس کر رہے ہیں، دونوں کھلاڑیوں کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

مینیجر منصور رانا کے مطابق دونوں کھلاڑی بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں، میڈیکل پینل دوپہر (یو اے ای ٹائم) میں دونوں کھلاڑیوں کا دوبارہ جائزہ لے گا، معائنے کے بعد پی سی بی میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کر دے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ فلُو اور معمولی بخار کی وجہ سے دونوں نے گزشتہ روز پریکٹس میں حصہ نہیں لیا تھا، تاہم دونوں کھلاڑی سیمی فائنل کھیلنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیم کے دو قابل اعتماد بیٹسمین شعیب ملک اور محمد رضوان فلُو میں مبتلا ہوگئے تھے، انہیں معمولی بخار بھی تھا تاہم ان کی کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر آئی، البتہ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔

آج کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں شعیب ملک اور محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد اور حیدر علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کے امکانات بھی  موجود تھے۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم 14 نومبر کو فائنل میں نیوزی لینڈ سے سامنا کرے گی۔

__________________________________________________________________

انگلینڈ کرکٹ چیف کی لاہور آمد

اصل خوبصورتی سچائی کی جڑوں سے پھوٹتی ہے، پوپ فرانسس

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.