پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی موت کا معاملہ

0

گرین ٹاؤن میں 19 سالہ لڑکی رمشہ کی پراسرار موت سے متعلق اہم پیش رفت سامنے

آئی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی پر تشد دکی تصدیق ہو گئی ہے۔پولیس کا اس

حوالے سے کہنا ہے کہ 19 سالہ رمشہ کے پوسٹ مارٹم میں تشدد کی تصدیق ہو گئی

ہے جب کہ قتل کا مقدمہ شوہر اور سسرالیوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔پوسٹ مارٹم

رپورٹ کے مطابق رمشہ کی گردن اور کان کے قریب تشدد کے نشانات ہیں۔موت گلا

گھوٹنے اور سانس بند ہونے سے ہوئی۔مقتولہ رمشہ کے والد کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں

نامزد کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ تیمور اور رمشہ نے پسند کی شادی کی

تھی۔ واضح رہے کہ گھریلو حالات سے تنگ آ کر خود کشی کرنے والے افراد کی تعداد

میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پاکستان میں گذشتہ کچھ عرصہ میں کرائم کی شرح میں بھی

اضافہ ہوا ہے۔

حالات سے تنگ، غربت سے تنگ افراد اپنے جانوں کے ساتھ ساتھ خود سے جُڑے

انسانوں کی جانوں کے ساتھ بھی کھیلتے ہیں۔

کبھی کوئی والد اپنی اولاد کو نہر میں پھینک دیتا ہے تو کبھی ماں خاوند سے ہوئے

جھگڑے کا بدلہ بچوں سے لیتی ہے اور ان کو موت کے گھاٹ اُتار دیتی ہے۔ یاد رہے

کہ انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی پی) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں

خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال بچوں کے ساتھ جرائم کے کل

2,960 واقعات سامنے آئے۔ شیر خوار بچوں سمیت مختلف عمر کے بچوں کو اغوا

سمیت جنسی درندگی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ انسانی حقوق کمیشن کی سالانہ

رپورٹ کے مطابق ملک میں اقلیتوں کو جبری مذہبی تبدیلی، متعصب اور نفرت آمیز

الزامات کا سامنا ہے۔ گزشتہ سال ملک میں 31 جبری مذہب تبدیل کرنے کے کیسز کی

نشاندہی کی گئی۔

___________________________________________________

کراچی میں مبینہ طور پر نوجوان لڑکی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

کرونا کی ڈیلٹا سے بھی زیادہ خطرناک قسم کا انکشاف

نور مقدم قتل کیس،عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

نور مقدم قتل کیس،عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.