کراچی میں لاک ڈاون کا آغاز ، پورا کراچی سندھ پولیس نے بند کروا دیا

0

کراچی میں لاک ڈاون کا آغاز ، پورا کراچی سندھ پولیس نے بند کروا دیا

تفصیلات کے مطابق آج رات 8 بجے کے بعد غیر ضروری گھومنے والوں پر پابندی لگادی گئیں ہیں -اور سند ھ پولیس نے شام 6 بجے تمام کراچی کی دکانیں بند کرادی ہیں – اور سندھ پولیس نے شام 6 بجتے ہی گشت کا آغاز کیا اور جو دکانیں کھلی تھی انھے بند کرادیا گیا- اور صبح سے ہی ہیرڈریسر کو ڈیڑھ ہفتے کے لیے دکانیں بند کرنے کا بول دیا گیا – اور جس نے بات نہ مانی اسے گرفتار کرلیا گیا- 

 یاد رہے کہ کل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت شہریوں کو رات 8 بجے کے بعد غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صرف ہسپتال یا ضروری کام سے نکلنے والوں شہریوں کو اجازت دی جائے ، آئی جی سندھ غیر ضروری طور پر گاڑیوں میں گھومنے والوں کے خلاف کاروائی کریں ۔ کراچی میں مغرب کے بعد تمام پارکس کی لائٹیں بند کر دی جائیں گی ،بیکری اور ملک شاپ بھی رات 12 بجے تک کھلی رہیں گیں اور کاروبار کے اوقات کار تبدیل کرتے ہوئے آٹھ کے بجائے اب شام 6 بجے تک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا – وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پی کو ایس او پیز  پرسختی سے عمل کرانے کی ہدایت دے دی ۔  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک بھر میں جتنے بھی کیسز ہیں ان کا نصف سندھ میں ہے ، ضلع شرقی اور ضلع وسط میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی شکایات مل رہی ہیں ۔ 

___________________________________________________

برطانوی وزیراعظم نے  اسلام مخالف ریمارکس پر معافی مانگ لی

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو کورونا ہو گیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا 

چوہدر ی نثار کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں، مریم نواز

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.