وزیراعلیٰ کا انتخاب: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ پھر تبدیل، اجلاس آج دوبارہ طلب

0

وزیراعلیٰ کا انتخاب، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ پھر تبدیل، اجلاس آج دوبارہ طلب اجلاس پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے طلب کیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب بھی ہوگا، ذرائع پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی جس کے بعد اجلاس آج شام ساڑھے 7 بجے دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے طلب کیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب بھی ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس 16 اپریل تک مؤخر کرنے کی منظوری دی تھی اور اجلاس 16 اپریل کو دوبارہ طلب کرنے کا حکم دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آج کا اجلاس مؤخر کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ ایک روز قبل ارکان کی جانب سے ایوان میں توڑ پھوڑ کے بعد مرمت کے لیے وقت درکار ہے۔

__________________________________________________________________

کہتے تھے عمران خان کو بھاگنے نہیں دینگے ، آئو نا الیکشن لڑیں ، عثمان ڈار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.