ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازِ جنازہ ادا

0

پاکستان کو ایٹمی قوت اور دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے والے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی، مرحوم کی تدفین اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں ہو گی۔

محسنِ قوم کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے لیے لوگ بڑی تعداد میں فیصل مسجد میں موجود تھے۔

ممتاز ایٹمی سائنس دان 85 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے، محسنِ پاکستان کے انتقال پر قوم سوگوار ہے۔

حکومت کی جانب سے قومی ہیرو کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین اور اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ محسنِ پاکستان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ اہلِ خانہ کی خواہش پر ایچ ایٹ کے قبرستان میں ہو گی۔

واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج صبح خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں آج صبح طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پاکستان کےایٹمی پروگرام میں محسن پاکستان اورایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔

مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

_____________________________________________________________

دہلی کالونی میں خواتین کو جنسی مباثرت کے لیے فروخت کرنے والا گینگ گرفتار

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کا اعلان

معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان دنیا فانی سے رخصت ہوگے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.