پیلز پارٹی کی سینئر رہنما مینہ خان 30 سالہ رقابت چھو ڑ کر ٹیم کے ہمراہ تحریک انصاف میں شامل افتاب حسین صدیقی

0

 پیلز پارٹی کی سینئر رہنما مینہ خان 30 سالہ رقابت چھو ڑ کر ٹیم کے ہمراہ تحریک انصاف میں شامل  ایم این اے افتاب حسین صدیقی

کراچی (بیوروچیف جاوید ہاشمی سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی نے رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی دیگر اراکین و پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کراچی کی عوام کو اندازہ ہوگیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اس شہر سے مخلص ہیں۔ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور وزیراعظم عمران خان، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں کراچی بدل رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری کردہ فنڈز سے کراچی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ پیلز پارٹی کی سینئر رہنما مینہ خان 30 سالہ رقابت چھور کر پاکستان تحریکِ انصاف میں اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ باضابطہ طور پر شامل ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے رہنما محمد حسین اور نعیم احمد نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ آفتاب صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 5 سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کو میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ آج میں خصوصی طور پر پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کو کراچی کی سیاست میں ان کے متحرک کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جس طرح شوکت خانم صاحبہ نے عمران خان کی تربیت کی اس کے نتیجے میں آج ناصرف پاکستان بلکہ عالم اسلام میں وزیراعظم عمران خان کا بول بالا ہے۔ آج حلیم عادل شیخ کی پریس کانفرنس میں بھی ایک سینیٹر نے پی ٹی آئی کو جوائن کیا وجہ یہ ہے کہ کراچی شہر میں تیس سالوں سے بلدیاتی سطح کے کام نہیں کیے گئے جو آج پاکستان تحریک انصاف کی منتخب قیادت کروا رہی ہے۔

سندھ حکومت نکام ہو گئی کراچی 95 فیصد ریونیو دیتا ہے کراچی بند ہونے سے

پاکستان بند ہو گیا ہے افتاب صدیقی پریس کانفرنس

وزیر مملکت فرخ حبیب نے نواز شریف کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی قیادت آگ بگولہ ہو جائے

تحریک انصاف کراچی کے صدرخرم شیر زمان نے سی بی سی وارڈ 8 دہلی کالونی کے لیے اریان قریشی کو ٹکٹ جاری کر دی

افغان طالبان نے نہایت اہم ترین دو شہروں پر قبضے کا دعویٰ کر دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.