” یا اللہ بچالینا” ماں کی ڈرائیونگ سے خوفزدہ بچوں کی دعائیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0

سوشل میڈیا پر اپنی ماں کی ڈرائیونگ سے خوفزدہ بچوں کے دعائیں مانگنے کی ایک

ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتونِ خانہ اپنے بچوں اور شوہر کے ہمراہ کار میں

بیٹھی ہیں اور ڈرائیونگ کر رہی ہیں۔ اسی دوران وہ گاڑی کو ایک پل سے گزارنے کی

کوشش کرتی ہیں تو بچے شور مچانا شروع کردیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ پل گاڑیوں

کیلئے نہیں بنا۔ فرنٹ سیٹ پر بیٹھا بچا تو سٹیئرنگ وہیل پکڑ کر اپنی ماں کو اس کے

ارادوں سے باز رکھنے کی کوشش کرتا ہے تاہم “بہادر ماں” گاڑی کو پل پر چڑھا لیتی

ہے۔جب بچوں کا شور شرابہ کام نہیں آتا تو وہ اپنی حفاظت کیلئے استغفار پڑھنا اور ” یا

اللہ بچالینا” کی دعائیں مانگنا شروع کردیتے ہیں۔ اس فیملی ڈرامے کی یہ دلچسپ ویڈیو

پاکستان میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

چیف جسٹس گلزار احمد نے مندر پر ہونے والے حملے کاازخود نوٹس لے لیا

آسٹریاکے وزیراعظم سبسٹین کرز صحت یاب ہو گئے

دی فیملی مین سیریز کی کامیابی کے بعد منوج باجپائی نے اپنا معاوضہ 14 کروڑ

روپے بڑھا دیا

او آئی سی کا پاکستان میں 3بڑے تجارتی ایونٹس کے انعقاد کا اعلان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.