طور خم بارڈر پر طالبان کا کنٹرول، پاکستان کی کیا حکمت عملی ہوگی؟ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتا دیا

0

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے طور خم بارڈر کا کنٹرول سنبھالنے سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ہماری فورسز ہر طرح کے مقابلے کے لے تیار ہیں،ہماری طرف سے طور خم بارڈر پہلے سے بند تھا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سو ل اور آرمڈ فورسز ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے پہلے سے ہی تیار ہیں اورافغان پاکستان بارڈر پرامن ہے، پاکستان کے کوئی خطرہ نہیں ہے، افغانستان سے متعلق موجودہ حالات پر مزید پالیسی سٹیٹمنٹ دفتر خارجہ نے دینی ہے میں نہیں دے سکتا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف سے طورخم بارڈربہت عرصے سے کورونا کی وجہ سے پہلے ہی بند ہے جبکہ چمن کا بارڈر کھلا ہے اور وہا ں سے ٹریڈ بھی ہورہی ہے اور لوگ پاسپورٹ کے ذریعے آجا بھی رہے ہیں۔افغانستان میں طور خم کے جو حالات بنے ہیں ابھی اس پر میں کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور اب طالبان نے پاک افغان سرحد طورخم کا کنٹرول بھی سنبھا ل لیا ہے۔ پاک افغان سرحد پر تعینات افغان فوجی فرار ہوگئے ہیں اور طور خم کو آمدورفت کے لئے مکمل بند کردیا گیا ہے۔

___________________________________________________

آدمی کو سانپ نے کاٹ لیا، غصے میں آکر اس نے سانپ کو کاٹ کاٹ کر مار ڈالا لیکن خود کا کیا حال ہوا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے

پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ۔۔ طالبان ترجمان کاافغان انتظامیہ کے نام اہم پیغام سامنے آگیا

بلدیہ ٹاؤن میں لوڈنگ ٹرک میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.