”اگر ٹک ٹاک بند کرنا ہی واحد راستہ ہے تو پھر گوگل بھی بند کردیں کیونکہ۔۔“چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس

0

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کہ

اگر ٹک ٹاک بند کرنا ہی واحد راستہ ہے تو پھر گوگل بھی بند کر دیں، یہ 21 ویں

صدی ہے اس میں لوگوں کا ذریعہ معاش سوشل میڈیا ایپس سے جڑا ہے۔

اردو خبریں کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی

کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی

سے عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت کی اور میکنزم بنا کر وفاقی حکومت سے

مشاورت کا حکم دیا۔وکیل پی ٹی اے نے جواب دیا کہ پشاور اور سندھ ہائی کورٹ نے

پابندی لگائی تھی اور میکنزم بنانے کا کہا تھا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ دونوں

عدالتوں نے کہیں نہیں کہا کہ آپ ٹک ٹاک کو مکمل طور پر بند کرے، ایسے ویڈیوز تو

یوٹیوب پر بھی اپلوڈ ہوتے ہیں، تو آپ یوٹیوب کو بھی بند کر دیں گے؟ آپ لوگوں کو

گائیڈ کریں کہ غلط چیزیں نہ دیکھیں، ایپس تو ذریعہ معاش اور انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ ہے،

آپ نے دونوں عدالتوں کے فیصلوں کو غلط استعمال کیا، میکنزم کا کہا گیا تو کیا آپ

نے میکنزم بنایا؟ آپ کے پاس کیا اختیار ہے کہ آپ ٹک ٹاک مکمل بند کررہے ہیں؟

جس بنیاد پر ٹک ٹاک بند کیا، اسی بنیاد پر سوشل میڈیا کے باقی ایپس کیوں بند نہیں

کئے؟وکیل پی ٹی اے نے جواب دیا کہ سوشل میڈیا کے باقی ایپس میں چیزوں کو سرچ

کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹک ٹاک پر خود ہی آجاتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ اگر پی ٹی اے

ٹک ٹاک کو بند کرتی ہے تو کیا پی ٹی اے پاکستان کو بیرون ممالک سے منقطع

کرسکتی ہے؟ پی ٹی اے کیا چاہتی ہے؟ کیا مورل پولیسنگ (اخلاقی نگرانی) کرے گی؟

آپ صرف منفی چیزیں کیوں دیکھتے ہیں، آپ مثبت چیزیں بھی دیکھ لیں، بالغوں کو

غلط چیزیں خود نہیں دیکھنی چاہیے، سوشل میڈیا ایپس کے صرف نقصانات نہیں فوائد

بھی ہیں، عدالت کو مطمئن کریں کہ کبھی پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کے فوائد اور

نقصانات پر کبھی ریسرچ کی ہو، بیرون ممالک میں ٹک ٹاک کہاں کہاں پر اور کیوں

بند ہے؟۔وکیل پی ٹی اے نے بتایا کہ انڈیا اور انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک میں ٹک ٹاک

بند ہے، انڈیا میں ٹک ٹاک پر پابندی سیکورٹی کی وجہ سے لگائی گئی۔ عدالت نے

استفسار کیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے کس قانون کے تحت ٹک ٹاک پر پابندی

عائد کردی؟۔وکیل پی ٹی اے نے جواب دیا کہ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو پیکا ایکٹ کے

تحت بلاک کیا۔ عدالت نے کہا کہ ایسی کونسی ایپ ہے جس میں غلط چیزیں نہ ہو ؟ کیا

پی ٹی اے پاکستان کو باہر دنیا سے منقطع کرنا چاہتی ہے؟۔وکیل پی ٹی اے نے جواب

دیا کہ عدالت جو فرما رہی ہے ایسا ممکن نہیں، ٹک ٹاک ہمارے ساتھ تعاون نہیں

کررہا، اسی وجہ سے ہم نے بند کیا، ہم نے ٹک ٹاک کو مستقل بند نہیں کیا، ہم نے

صرف اتنا کہا کہ آئے اور ہمارے ساتھ میکنزم بنائے، وقت کے ساتھ سب کے لیے

میکنزم بنائیں گے۔

___________________________________________________

محمد کے راستے میں کا نٹےبچھانے والی عورت پرا للہ کا عزااب

” یا اللہ بچالینا” ماں کی ڈرائیونگ سے خوفزدہ بچوں کی دعائیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر

وائرل

چیف جسٹس گلزار احمد نے مندر پر ہونے والے حملے کاازخود نوٹس لے لیا

آسٹریاکے وزیراعظم صحت یاب ہو گئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.